حکومت نے مزدوروں کے 'سی' زمرہ کے تحت زرعی مزدوروں کا ایک نیا زمرہ بناکر ان کے لئے 350 روپے کم از کم اجرت طے کی ہے۔ وزیر محنت و روزگار بنڈارو
دتاتریہ نے دیوالی کے موقع پر یہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ زرعی مزدوروں کے لئے اس موقع پر یہ ایک تحفہ ہے۔ مسٹر دتاتریہ نے یہ اعلان آج یہاں پریس کانفرنس میں کیا۔